کورونا وائرس بےقابو، پاکستان دنیا کا تیسرا ملک بننے جا رہا ہے،اب تک کی تشویشناک پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی)کورونا وائرس بےقابو، پاکستان دنیا کا تیسرا ملک بننے جا رہا ہے،اب تک کی تشویشناک پیشنگوئی کر دی گئی۔ چیئرمین کلینکل ٹرائل کمپنی ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے 68 فیصد آبادی متاثر ہوگی، 30 فیصد لوگوں میں علامات نہیں ہوں گی، لیکن لوگوں کو متاثر کررہے ہوں

گے، پاکستان دنیا کا تیسرا ملک بننے جا رہا ہے، پھر حکومت کو عید کے نزدیک سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہم لاک ڈاؤن میں نرمی کی بات کررہے ہیں۔لیکن ہم کس لاک ڈاؤن میں نرمی کی بات کررہے ہیں؟ پاکستان میں لاک ڈاؤن ہوا کب تھا؟میرے خیال میں وفاقی حکومت تھی، پنجاب یا سندھ یادوسرے صوبے ، لاک ڈاؤن ہوا ہی نہیں۔ہم نے بطور قوم اس بیماری سے نمٹنے کا چانس ہی نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سب کے لیے اچھا فیصلہ کیا جس کو سب نے پسند کیا، لیکن میرے خیال سے عید کے نزدیک حکومت کو ایک غیرمقبول اور لوگوں کا ناپسندیدہ فیصلہ کرناپڑے گا۔شعبہ ہیلتھ سے 47ء سے لے کر اب تک کسی حکومت نے انصاف نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے نام نہاد لاک ڈاؤن میں جو نرمی کی ہے، اس کے نتائج 15دن بعد آئیں گے ۔وائرس پھیلنے کا سائیکل ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقلی کے دس سے پندرہ دن ہیں۔اس لیے 30 فیصد ایسے لوگ شامل ہوجائیں گے جو وائرس کا شکار ہوں گے ان میں علامات نہیں ہوں گی، لیکن وہ سات سے دس لوگوں میں بیماری ٹرانسفر کرتے پھیریں گے۔فی بندہ ایک ہفتے میں 70لوگوں کو متاثر کردے گا۔ہمیں اس کی بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی، 68 فیصد آبادی متاثر ہوگی، پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک بننے جا رہا ہے۔ جب 68 فیصد آبادی متاثر ہوجائے گی تو شرح اموات بھی 12فیصد ہوجائے گی۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 27 ہزار937، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 40ہزار151 تک پہنچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1352 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 39 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 873 ہوگئیں ہیں۔

close