دو سیٹوں پر ایک مسافر، کرایہ بھی کم، پنجاب میں ٹرانسپورٹروں نے کل سے بسیں چلانے سے انکار کر دیا

لاہور(پی این آئی)دو سیٹوں پر ایک مسافر، کرایہ بھی کم، پنجاب میں ٹرانسپورٹروں نے کل سے بسیں چلانے سے انکار کر دیا،پنجاب میں ٹرانسپورٹرز نے مطالبات نہ مانے جانے پر کل سے اپنی بسیں چلانے سے انکارکر دیا ہے۔ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے جانے تک ہم بسیں نہیں چلائیں گے

کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمارا پہلے ہی بہت نقصان ہوا ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دو سیٹوں پر ایک مسافر نہیں بٹھا سکتے، بس میں جتنی سیٹیں ہیں اتنے ہی مسافر بٹھائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ قانون سے میٹنگ میں ہمارے مطالبات تسلیم کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ کل سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے چکی ہے، جبکہ شاپنگ مالز، آٹو انڈسٹری اور پاور لومز بھی کل سے کھل جائیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close