بڑے میاں علاج کے بہانے لندن تو چھوٹے میاں کورونا کے بہانے پاکستان میں روپوش ہو گئے، وفاقی وزیر مراد سعید کی پھبتیاں

اسلام آباد(پی این آئی)بڑے میاں علاج کے بہانے لندن تو چھوٹے میاں کورونا کے بہانے پاکستان میں روپوش ہو گئے، وفاقی وزیر مراد سعید کی پھبتیاں۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بڑے میاں کی طرح چھوٹے میاں کا سیاسی مستقبل بھی مکمل تاریک ہے۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ بڑے میاں تو

بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ۔ بڑے میاں علاج کے بہانے لندن تو چھوٹے میاں پاکستان میں روپوش ہو گئے۔ چھوٹے میاں کورونا کا نام لے کر زیر زمین چھپ گئے۔انہوں نے کہا کہ رسیدیں نہ بڑے میاں کو ملیں نہ ہی چھوٹے کو مل رہی ہیں۔ بڑے میاں سمدھی کے ساتھ لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کرتے رہے جبکہ چھوٹے میاں ذاتی ملازمین کے ذریعے کرپشن کا پیسہ ٹھکانے لگاتے رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بڑے میاں نے آف شور کمپنیوں کا جال بچھایا تو چھوٹے میاں نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کام چلایا۔ بڑے میاں قطری خط کے ذریعے بچنے کی کوششیں کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے میاں مرکزی حکومت میں بیٹھ کر جبکہ چھوٹے میاں وزیر اعلیٰ بن کر وارداتیں کرتے رہے۔ سارے حربے آزمانے کے بعد بڑے میاں کی جان چھوٹی نہ چھوٹے میاں کی چھوٹ پائے گی۔مراد سعید نے کہا کہ بڑے میاں کی طرح چھوٹے میاں کا سیاسی مستقبل بھی مکمل تاریک ہے اور چھوٹے میاں بڑے میاں سے سبق حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے میاں ٹامک ٹوئیاں مارنی بند کر کے سوالوں کے سنجیدگی سے جواب دیں جبکہ چھوٹے میاں بڑے میاں کو بھی سمجھائیں اور قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close