ملاوٹ مافیا کو شرم نہ آئی، رمضان المبارک میں بھی دودھ میں کیمیکلز ملانے کا دھندہ جاری ہے

لاہور(پی این آئی)ملاوٹ مافیا کو شرم نہ آئی، رمضان المبارک میں بھی دودھ میں کیمیکلز ملانے کا دھندہ جاری ہے۔رمضان المبارک کا تقدس بھی ملاوٹ مافیا کو نہ روک سکا، ماہ رمضان کے دوران بھی دودھ میں پانی اور کیمیکلز ملانے کا دھندہ عروج پر ہے۔ دیگر شہروں کی نسبت لاہور میں ملاوٹ کرنے کی شرح ایک فیصد

زیادہ سامنے آئی۔ہنے کو دودھ اچھی صحت کا ضامن لیکن اگر یہ خالص ہو، یہاں تو یہ عالم ہے کہ ماہ مقدس بھی دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کو نہیں روک سکا۔ فوڈ اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق ماہ رمضان کے دوران پنجاب میں1965 دکانوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 19 فیصد دکانوں پر فروخت ہونے والے دودھ میں ملاوٹ پائی گئی۔چیک کی جانے والی دکانوں میں چند معروف دکانوں سمیت لاہور کی 371 دکانیں بھی شامل ہیں لیکن یہاں ملاوٹ کی شرح 20 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ ذمہ داران کے مطابق دودھ میں سب سے زیادہ ملاوٹ پانی کی جاتی ہے تاہم متعدد کیسز میں دودھ میں پاؤڈراور کیمیکلز کی ملاوٹ بھی پکڑی گئی۔ معلوم نہیں کہ پیسہ کمانے کی ہوس میں ہم کیوں بھول جاتے ہیں کہ ایک دن ہمیں اپنے کیےکا جواب تو بہرحال دینا ہی ہے۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close