کسی دہمکی اور دباؤ کی پرواہ نہیں، قومی خزانے سے لوٹی رقم واپس لے کر رہیں گے، نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)کسی دہمکی اور دباؤ کی پرواہ نہیں، قومی خزانے سے لوٹی رقم واپس لے کر رہیں گے، نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بتا دیا،چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی پر دباؤ اور دھمکی کی کوئی پرواہ نہیں۔قومی احتساب بیورو

(نیب) کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق چیئر مین نیب کا کہنا تھا کہ نیب ملک نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر سے ملک کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لیے کسی دباؤ، پریشر، دھمکی اور پراپیگنڈہ کی پرواہ کیے بغیر ایک منزل کا تعین کیا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف وطن عزیز پاکستان کو کرپشن فری بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو قومی خدمت سمجھتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، اور دیتے رہیں گے۔جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر قانون کے مطابق سختی سے عمل پیرا ہے، ہاؤسنگ سوسائٹیوں، کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں، عوام کو بڑے پیمانے پر مضاربہ کے نام پر دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے لوٹنے والوں، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے والوں، منی لانڈرنگ کرنے والوں کیخلاف نیب کی تحقیقات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اور لاتے رہیں گے۔ تاکہ عوام اور ملک کی لوٹی گئی رقوم برآمد کر کے قومی خزانہ میں جمع کروائی جائیں۔چیئر مین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں، نیب کی وابستگی صرف ریاست پاکستان سے ہے یہی وجہ ہے کہ نیب کی شاندار کارکردگی کو قومی اور بین الاقوامی معتبر اداروں نے نہ صرف سراہا ہے بلکہ عوام نے نیب کی کارکردگی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کرپشن فری بنانا ہے، نیب افسران ملک سے کرپشن کے خاتمے کو قومی خدمت سمجھتے ہیں۔ نیب زیروٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close