وزیراعظم عمران خان نے نیب کو وفاقی وزرا کیخلاف کارروائی کیلئے کھلی چھٹی دیدی

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان نے نیب کو وفاقی وزرا کیخلاف کارروائی کیلئے کھلی چھٹی دیدی۔ سینئرصحافی عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیب کو کابینہ اراکین کے خلاف کارروائی کی ہدایت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیئر تجزیہ نگار عمران یعقوب نے انکشاف کیا ہے کہ

وزیراعظم عمران خان نے نیب کے ریڈار پر آنے والے وفاقی وزراء کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور ان کے خاندان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کے لیے خفیہ خط بھیجا ہے۔تاہم جب یہ بات وزیراعظم عمران خان کے علم میں لائی گئی تو انہوں نے اس پر سخت موقف اختیار کیا کیونکہ انتخابات سے پہلے احتسابی عمران خان جاگ چکے ہیں اور وہ کسی کو رعایت دینے کے موڈ میں نہیں ہیں۔تاہم وزیراعظم نے کہا کہ اگر کوئی وفاقی وزیر بھی کسی کیس میں ملوث ہے تو نیب کو اس کے خلاف کاروائی کی کھلی اجازت ہے تاکہ انہیں سخت سزا مل سکے۔اسی حوالے سے سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ غلام سرور کے خلاف خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اور یہ اچھی بات ہے ٹارزن دونوں طرف سے کھیل رہا ہے ۔کیونکہ اگر دیکھا جائے تو ایک طرف شہباز شریف اور دوسری طرف غلام سرور خان ہیں جو کہ ایوی ایشن کے وزیر ہیں تاہم اگر انہوں نے چوری کی ہے تو اسے پکڑنا چاہے۔خیال رہے کہ نیب نے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرورخان کیخلاف شکایت پر انکوائری شروع کردی تھی ، نیب نے ایڈیشنل کلیکٹر سے ان کی زرعی، کمرشل اوررہائشی اراضی کا ریکارڈ مانگا تھاا ، نیب نے ایڈیشنل کلیکٹر کو 15 مئی تک ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ خط میں وفاقی وزیرغلام سرور کے5 قریبی افراد کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ نیب نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹرکو غلام سرورخان کی زمینوں کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ تصدیق کا عمل نیب راولپنڈی کوغلام سرورسے متعلق شکایت ملنے پرشروع کیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ نیب راولپنڈی نے آمنہ عباسی کو کیس کا تحقیقاتی افسر بھی تعینات کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close