ن لیگ کو چوہدری نثار کی ضرورت پڑ گئی ، اسٹیبلشمنٹ کیساتھ معاملات طے کروانے کیلئے شہباز شریف نے چوہدری نثار کا سہارا لینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی ) ن لیگ کو چوہدری نثار کی ضرورت پڑ گئی ، اسٹیبلشمنٹ کیساتھ معاملات طے کروانے کیلئے شہباز شریف نے چوہدری نثار کا سہارا لینے کا فیصلہ کر لیا… صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور ان کے نظریہ کے حامی گروپ کی چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لانے کے لئے درپردہ کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ارشد وحید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اس حوالے سے دو دھڑوں میں تقسیم کر دیا ہے،شہبا زشریف سمجھتے ہیں کہ پارٹی میں اس وقت ایسی کوئی شخصیت موجود نہیں ہے جو پارٹی اور سٹیبلشمنٹ میں پل کا کردار ادا کر سکے۔شہبا زشریف یقین رکھتے ہیں کہ جب تک سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار مسلم لیگ ن میں تھے معاملات انتہا کو نہیں پہنچے تھے ، معاملات خراب ہونے سے قبل ہی ٹھیک کر لئے جاتے تھے۔ جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کاگروپ ایسا بلکہ نہیں چاہتا۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ حال ہی میں رہنما مسلم لیگ جاوید لطیف کی جانب سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو 2014ء کے تحریک انصاف کے دھرنے کا سہولت کار قرار دے دیا تھا ۔جاوید لطیف نے حامد میر کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 124دن کے اس دھرنے میں اس وقت کے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سہولیات فراہم کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی جانب سے پارلیمنٹ اور سرکاری ٹی وی پر حملے کے پرتشدد مظاہرین کو رہا کیا۔چوہدری نثار نے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت دی اور انہیں سہولت فراہم کی۔ اس ریڈ زون میں وزیراعظم اور صدر کی رہائش گاہ جیسے حساس مقامات موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ نثار نے نوازشریف کی جی ٹی روڈ کی ریلی سے اختلاف بھی اسی منصوبے کا حصہ تھا۔ بعض معاملات پر تو انہوں نے پارٹی پالیسی کی مسلسل خلاف ورزی کی۔ تاہم آج ہم سب کو ان کی ساکھ کا علم ہو گیا ہے۔ تاہم دوسری جانب دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہبازشریف کی جانب سے چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لانے کی کوشش بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close