نمازِ عید کے اجتماعات کی اجازت دی جائیگی یا نہیں؟صوبائی وزیر نے اچھی خبر سنا دی

لاہور(پی این آئی)نمازِ عید کے اجتماعات کی اجازت دی جائیگی یا نہیں؟صوبائی وزیر نے اچھی خبر سنا دی… پنجاب حکومت نے نماز عید کے اجتماعات کی اجازت دینے کا عندیہ دے دیا، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ عید کی نماز کیلئے ایس او پیز تیار کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے جلد حتمی اعلان کیا جائے

گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبے میں عید الفطر کے موقع پر نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز تیار کیے جا رہے ہیں۔ایس او پیز تیار ہو جانے کے بعد ہی اجازت کے حوالے سے حتمی اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آغاز کے بعد سے پنجاب کی مساجد میں محدود پیمانے پر نماز کی ادائیگی کی اجازت دی گئی تھی۔ اس وقت صوبے بھر کی مساجد کھلی ہیں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت نماز کی ادائیگی عمل میں آتی ہے۔جبکہ اب جب رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو چکا اور عید الفطر کی آمد میں چند روز ہی باقی ہیں، تو صوبائی حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات کیلئے محدود پیمانے پر اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ یا اعلان نہیں کیا گیا۔امکان ظاہر کیاجا رہا ہے کہ اس حوالے سے پنجاب حکومت ایک سے دو روز کے دوران حتمی اعلان کر دے گی۔ امکان یہی ہے کہ حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کر کے محدود پیمانے پر اجتماعات کی اجازت دی جائے گی۔ جبکہ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ پنجاب حکومت عید الفطر کی آمد کے پیش نظر صوبے کی مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دے چکی ہے۔ مارکیٹیں رواں ہفتے کے آغاز میں کھل گئی تھیں، جبکہ شاپنگ مالز پیر کے روز سے کھل جائیں گے۔ اس کے علاوہ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی کھول دی گئی ہے۔ انٹر اور انٹرا دونوں ٹرانسپورٹ سروسز کھول دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں