اندرون ملک پروازیں بحال ہوتےہی مسافروں پر بجلیاں گرا دی گئیں۔۔ پی آئی اے نے ٹکٹوں کی قیمتو ں میں بڑا اضافہ کر دیا

لاہور (پی این آئی) اندرون ملک پروازیں بحال ہوتےہی مسافروں پر بجلیاں گرا دی گئیں۔۔ پی آئی اے نے ٹکٹوں کی قیمتو ں میں بڑا اضافہ کر دیا…. اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10ہزار اضافہ کردیا گیا، پی آئی اے نے کرایوں میں اضافہ مسافروں کا لوڈ کم ہونے کی وجہ سے کیا، کرایوں میں اضافے سے مسافروں کو

مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن نے اندرون ملک مسافروں کا لوڈ کم ہونے کی وجہ سے زائد کرایوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔اندرون ملک پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز نے کرایوں میں 10 ہزار روپے اضافہ کردیا۔ واضح رہے پی آئی اے کا اندرون ملک فضائی آپریشن جزوی طورپر بحال ہوگیا ہے۔ جزوی بحالی کے بعد پہلی پرواز پی کے8304 کراچی سے لاہورکیلئے روانہ ہوئی۔لاہورکے لئے84 مسافر روانہ ہوئے۔تمام مسافروں کے لئے دوران سفر ماسک پہننا اورسینیٹائزر کا استعمال لازم ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 5 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 ہزار پاکستانیوں کو ایک ہفتہ میں وطن واپس لایا جارہا ہے۔ وہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ کریں گے۔ امریکہ کے لئے طویل عرصہ سے بند براہ راست فلائٹ آپریشن بحال ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کے باعث پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 5 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔یہ خسارہ تین ارب روپے ماہانہ سے کم ہو کر ایک ارب روپے رہ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 40 سال سے سیاست میں ہوں۔ میرے خلاف نیب کی تحقیقات کی بات کی جارہی ہے میں ان تحقیقات کا خیر مقدم کروں گا۔ مجھ سمیت پوری کابینہ کا احتساب ہونا چاہیے۔ مگر ان کا احتساب بھی ہونا چاہیے جو تین تین مرتبہ وزیراعظم رہے اور چھ چھ مرتبہ وزیر رہے۔ انہوں نے کہا کہ 1970ء سے 2020ء تک میرے تمام اثاثوں کی تفصیلات اس ایوان کے سامنے رکھی جائیں۔ اس غریب ملک کو لوٹنے والوں سے بھی حساب لیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close