وزیراعظم ہائوس بھی کوروناوائرس سے غیر محفوظ، کتنے افرادکا ٹیسٹ مثبت آگیا؟ تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم ہائوس بھی کوروناوائرس سے غیر محفوظ، کتنے افرادکا ٹیسٹ مثبت آگیا؟ تشویشناک خبر آگئی..وزیراعظم ہاوس میں 4 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے، معمول کے مطابق کیے گئے ٹیسٹوں کے دوران 4 اسٹاف ممبرز میں وائرس کی تشخیص ہوئی، انہیں فوری قرنطینہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے

مطابق وزیراعظم ہاوس اسلام آباد سے ایک تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاوس میں موجود رہنے والے تمام افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 اسٹاف ممبرز میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔وزیراعظم ہاوس میں معمول کے مطابق کرونا ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ اس سے قبل بھی وزیراعظم ہاوس میں کام کرنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے، تاہم اب پہلی مرتبہ وزیراعظم ہاوس میں موجود افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جن افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ان سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر حفاظتی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاوس میں لوگوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے، اس لیے اسٹاف ممبرز اور دیگر لوگوں کے تواتر سے کرونا ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم ہاوس کا دورہ کرنے والے فیصل ایدھی کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد بھی وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا، جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اب بھی وزیراعظم عمران خان کا دوبارہ کرونا ٹیسٹ کروایا جائے گا یا نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close