وزیراعظم نے جرمنی جاپان کی سرحدیں ملا دیں، شیخ رشید نے 22 کروڑ کی آبادی میں ریلوے کے 24 کروڑ مسافر بنا دیئے

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم نے جرمنی جاپان کی سرحدیں ملا دیں، شیخ رشید نے 22 کروڑ کی آبادی میں ریلوے کے 24 کروڑ مسافر بنا دیئے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک کی آبادی 22 کروڑ ہے، شیخ رشید نے 24 کروڑ لوگوں کو مسافر بنا دیا۔اپنے ایک

بیان میں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ لگتا ہے پوری حکومت ہوش میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی 22 کروڑ ہے تو 24 کروڑ لوگوں نے ٹرین کے لیے بکنگ کیسے کرائی؟عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ قوم شیخ رشید کو سنجیدگی سے نہ لے یہ حکومت کا فالتو پرزہ ہے۔رہنما پی پی نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے جاپان اور جرمنی کی سرحدیں ملادی تھیں۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب شیخ رشید نالہ لائی کے کنارے جہاز اڑاتے نظر آئیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close