کرائے 20 فیصد کم، پنجاب میں انٹر سٹی، انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھول دی گئی، گرجا گھروں میں عبادت کی اجازت دے دی گئی

لاہور(پی این آئی)کرائے 20 فیصد کم، پنجاب میں انٹر سٹی، انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھول دی گئی، گرجا گھروں میں عبادت کی اجازت دے دی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انٹرسٹی اور انٹرڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی، جبکہ پنجاب حکومت نے مسافروں کے لئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں

میں 20 فیصد کمی کا بھی اعلان کیا ہے۔عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بڑے شاپنگ مالزکو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں پاورلومز کو بھی کام کی اجازت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو ملے گا۔انہوں نے کہا کہ آن لائن ٹیکسی و ٹرانسپورٹ سروس بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔عثمان بزدار نے کہا کہ مسافروں، ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بسوں میں سینیٹائزر اور مسافروں کے درمیان ضروری فاصلہ رکھا جائے گا۔اجلاس میں ایس او پیز کے تحت گرجا گھروں میں اتوار کو عبادت کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close