کورونا سے جنگ میں سکیورٹی ڈیوٹی میں پنجاب پولیس کا دوسرا اہلکار قربان، ہیڈ کانسٹیبل رمضان عالم جناح ہسپتال میں زیر علاج تھا

لاہور(پی این آئی)کورونا سے جنگ میں سکیورٹی ڈیوٹی میں پنجاب پولیس کا دوسرا اہلکار قربان، ہیڈ کانسٹیبل رمضان عالم جناح ہسپتال میں زیر علاج تھا۔نجاب پولیس میں کورونا وائرس سے دوسری شہادت، لاہور پولیس کا ایک اور ہیڈ کانسٹیبل کورونا وائرس کے باعث شہید ہوگیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شہید ہیڈ کانسٹیبل

رمضان عالم کے ٹیسٹ کے لئے 11 مئی کو سیمپل لئے گئے، شہید اہلکارجناح ہسپتال میں زیر علاج تھا، شہید اہلکاربطور نائب ریڈر ایس ڈی پی او اقبال ٹاؤن سرکل فرائض سرانجام دے رہا تھا، ہیڈ کانسٹیبل فتح گڑھ مغلپورہ کا رہائشی اور محکمہ پولیس میں 18 سال قبل بھرتی ہوا تھا، شہید کے سوگواران میں بیوی، تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل رمضان کے لئے شہید پیکیج کے لئے آئی جی پنجاب سے سفارش کی جائے گی، شہید کے اہل خانہ کی تمام تر ضروریات کا خیال رکھا جائے گا، لاہور پولیس کورونا وائرس میں سب محکموں سے زیادہ متاثر ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں