ارکان پارلیمنٹ نے خیرات کے لیے سستا سامان پارلیمنٹ کے لاجز کے یوٹیلیٹی سٹور سے خریدا، محکمے نے سٹور بند کر دیا

اسلام آباد: (پی این آئی)ارکان پارلیمنٹ نے خیرات کے لیے سستا سامان پارلیمنٹ کے لاجز کے یوٹیلیٹی سٹور سے خریدا، محکمے نے سٹور بند کر دیا۔حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر خیراتی اور راشن بیگ کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور پارلیمنٹ لاجز میں قائم سٹور بھی بند کر دیا ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن

نے پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ گذشتہ روز پارلیمنٹ لاجز کے یوٹیلٹی سٹورز پر واقعہ پیش آیا تھا، لیگی ایم این اے نے لاجز کے یوٹیلیٹی سٹور پر زیادہ مقدار میں فوڈ آئٹمز کی فراہمی پر اصرار کیا تھا۔یوٹیلٹی سٹور پر خیراتی اور راشن بیگ کی درخواست کو کسی سطح پر قبول نہیں کیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز نے تمام زونل مینجرز کو حکم نامے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔یوٹیلٹی انتظامیہ کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں لیگی ایم این اے نے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے، خیرات کے لیے زیادہ مقدار میں سامان خریدا، جس پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور عمر لودھی نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط اور صورت حال سے آگاہ کیا۔ پارلیمنٹ لاجز کے سٹور کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close