وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا بڑا کھڑا ک۔۔کابینہ اجلاس کی خبریں لیک کرنیوالے وزیر کو پکڑ لیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا بڑا کھڑا ک۔۔کابینہ اجلاس کی خبریں لیک کرنیوالے وزیر کو پکڑ لیا.. سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ بعض وزرا کی جانب سے کابینہ کی خبریں لیک کی جاتی ہیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم

باجوہ نے ایک وزیر کو خبریں لیک کرنے پر سمجھا دیا ہے ۔اپنے وی لاگ میں رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا کہ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں علی زیدی نے یہ معاملہ اٹھایا کہ کابینہ کی خبریں لیک ہورہی ہیں جو اچھی بات نہیں ہے۔ اجلاس کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کابینہ کو بتایا کہ کون سے وزرا خبریں لیک کرتے ہیں، میڈیا کو خبریں لیک کرنے والے وزیر کا تعلق اسلام آباد سے ہے جبکہ ایک معاون خصوصی بھی خبریں لیک کرتے ہیں۔ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ انہوں نے وزیر کو سمجھا دیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کو بھی سمجھا دیا جائے گا۔رؤف کلاسرا کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی اپنے ہر وزیر پر گہری نظر ہے جس کی وجہ سے وزرا سانس بھی نہیں لیتے اور نہ کسی سے بات کرتے ہیں۔ اس سے پہلے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اپنی کابینہ پر نظر رکھتے تھے اور اب عمران خان اپنے وزیروں پر نظر رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close