شہباز شریف کی لندن فرار ہونے کی کوششیں شروع، جہانگیر ترین اور پرویز الٰہی سے مدد مانگ لی گئی

اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی لندن روانگی کے لئے جہانگیر ترین اور پرویز الہی سے مدد مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ شہباز شریف کی لندن روانگی کے لیے پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین سے بار بار رابطے

کررہی ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت جنگل سے بدتر حالات میں جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور چوہدری برادران کی خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین اور چوہدری برادران کی ملاقات کے نتائج اس وقت آئیں گے جب ملک میں کورونا ختم ہوجائے گا۔سینئر صحافی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ پرویز مشرف اور جہانگیر ترین سے بار بار رابطہ کرکے غیرمشروط طور پر اپنی سروسز پیش کر رہی ہے ۔ان کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ ایسے حالات کے لئے پیدا کئے جائیں کہ شہبازشریف کو لندن واپس بھجوایا جا سکے۔دوسری جانب 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایک بار پھر لندن جانے کا پلان ترتیب دینا شروع کر رہے ہیں۔ بااثر حلقوں میں شہباز شریف سے متعلق چہ مگوئیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ انتہائی معتبر ذرائع ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے دوبارہ لندن جانے کے لیے اپنے قریبی دوستوں اور عزیزوں سے صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیں، صدر ن لیگ اس وقت انتہائی مایوسی کا شکار ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کا پاکستان آنے کا فیصلہ غلط تھا۔وطن واپسی کے دوران ان کے مقاصد پورے نہیں ہوئے، شہباز شریف کو محسوس ہونے لگا ہے کہ حکومت نے الٹا ان کے ارد گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور نیب کی جانب سے متعدد نوٹس بھی موصول ہو چکے ہیں ،ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف نے اسلام آباد میں انتہائی قریبی دوست سے لندن جانے کے لیے بات کی اور کہا کہ پاکستان سے جانے کے لیے ان کی مدد کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close