جہانگیر ترین کی وزیراعظم سے صلح کی کوشش نا کام ہو گئی، جہانگیر ترین کو اب قیمت چکانا پڑے گی

اسلام آباد (پی این آئی ) سینئر تجزیہ کار مبشرلقمان نےد عویٰ کیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کی وزیراعظم سے صلح کی کوشش نا کام ہو گئی ہے۔ مبشر لقمان نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ جہانگیر ترین کو اب اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔ تاہم جہانگیر ترین بہت پر اعتماد ہیں کہ انہیں کچھ نہیں ہوگا اورکیس سے

کچھ نہیں نکلے گا۔مشبر لقمان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین خان کو پارٹی کے اندر سے ہی ٹارگٹ کیا گیا اور کہا جا تا ہے کہ عمران خان کے کان بھرے گئے۔ جس کا الزام اعظم خان اور ان کی لابی پر آتا ہے۔ تجزیہ کار نے اس سےقبل دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم آٹا چینی بحران کی انکوائری نیب کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، جہانگیرترین عید کے بعد کسی اور کے مہمان ہوں گے، جہانگیرترین جیب میں 25ایم این ایز لے کر پھر رہے ہیں، کیا یہ حکومت چھوڑ کر جہانگیرترین کے ساتھ جائیں گے؟ آئندہ دنوں وفاقی کابینہ میں بھی مزید تبدیلیاں ہوں گی۔انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ آٹا چینی بحران کی انکوائری نیب کے حوالے کردیں گے۔ اب نیب اس کی تحقیقات کریں گے، عید یا عید کے بعد جہانگیرترین کسی اور کے مہمان ہوں گے، کہا جارہا ہے کہ ان کی جیب میں 25 ا یم این ایز ہیں، کیا وہ چھوڑ کر جہانگیرترین کے ساتھ جائیں گے۔اپنی ویڈیو میں مبشرلقمان نے شہبازشریف کی گرفتار کے حوالے سے بھی پیشن گوئی کی ۔انہوں کا کہنا تھا کہ شہبازشریف عید کے قریب جیل بھیج دیئے جائیں گے۔ مبشر لقمان نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف جلد گرفتار کر لئے جائیں گے، نیب نے ان کو جیل بھیجنے کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ قومی احتساب بیورو شہباز شریف کی جیل میں اے سی لگا رہے ہیں۔ مبشر لقمان نے مزید دعویٰ کیا کہ شہبا زشریف کے ساتھ 3 مزید لوگ جیل میں جائیں گے ۔ نیب عید کے قریب شہبازشریف کو گرفتار کر لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پاکستان واپسی کی ٹائمنگ غلط ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں