وزیراعظم عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پنجاب کی سیاست کی بڑی وکٹ گرا دی، نامور سیاسی شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

لاہور (پی این آئی) ڈی جی خان اور تونسہ کی معروف سیاسی شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب سے سردار اورنگزیب کھیتران، ن لیگی سابق ایم پی اے اور دیگر نے ملاقات کی، عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے

مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کی سرکردہ سیاسی شخصیات چیف آف کھیتران سردار حافظ اورنگزیب خان کھیتران، ن لیگ کے سابق ایم پی اے ممتاز خان بھٹو قیصرانی، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل جاوید اقبال قیصرانی، ضلع کونسل کے سابق ارکان اور یونین کونسلز کے چیئرمینوں نے نے ملاقات کی۔جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور ڈی جی خان میں ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر تمام سیاسی شخصیات نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سیاست کو کرپشن سے پاک کر دیا ہے۔ہماری کارکردگی پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ پسماندہ علاقوں کی عوام کے کام کر رہا ہوں، جتنے وسائل ہیں اس کے اندر رہتے ہوئے عوام کے خدمت کر رہے ہیں۔ کوشش ہے عوام کی پسماندگی کو ہر حال میں دور کیا جائے۔ ملاقات کے دوران وزیر مملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل اور مشیر حنیف پتافی، ارکان اسمبلی احمد علی دریشک و دیگر بھی موجود تھے۔وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے تنقید کرنا بہت آسان ہے، لیکن کیا یہ خود بتا سکتے ہیں کہ کورونا کی ویکسین کب تک دنیا میں آ جائے گی یہ تو خود ڈینگی سے گھبرا کر ذمہ داری سے دستبردار ہو جانے والے لوگ ہیں۔ لمبی فکر انگیز تقریریں اور پارلیمان میں حکومت کرنا سکھانے والے نون لیگی رہنمائوں نے ہی وفاقی اور صوبائی اداروں کو قرضوں کے پہاڑ تلے دبا دیا۔ آئی پی پیز، ایل این جی کے ایسے معاہدے کئے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close