چین میں پھنسے پاکستانی طلباکو وطن واپس لانے کی کوششیں ،حکومت نے ائیر ٹکٹس پر بڑی رعایت دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے چین میں پھنسے300 طلباء کی واپسی کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا، معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ طلباء کو رعایتی قیمت پر ایئرٹکٹ صرف50 ہزار میں دیا جائےگا، طلباء کی واپسی کیلئے پاکستان18مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز چلائے گی۔ترجمان وزارت اوورسیز کے

مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے طلباء کے والدین کی ملاقات کی۔جس میں طلباء کی واپسی کے لیے حکومتی سہولتوں پر والدین کو اعتماد میں لیا گیا۔والدین کی جانب سے ان کے بچوں کی واپسی کیلئے حکومتی اقدامات کا خیرمقدم کیا گیا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری گفتگو میں کہا کہ چین میں پھنسے300 طلباء کو وطن واپس لایا جائے گا۔طلباء کو وطن واپسی کے لیے رعایتی قیمت پر ایئر ٹکٹس دیا جائے گا۔ ووہان میں پھنسے طلباء کے لیے ایئرٹکٹ صرف50 ہزار روپے کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اوورسیز نے پی آئی اے اور وزارت خارجہ کے تعاون سے پلان ترتیب دے دیا ہے۔حکومت پاکستان18مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز چلائے گی۔ دوسری جانب معاون خصوصی قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ حکومت اب ایک ہفتہ میں کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک پھنسے 11 ہزار سے 12 ہزار پاکستانیوں کو واپس لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پالیسی میں تبدیلی سے وطن پہنچنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ میں اضافہ ہو گا۔ڈاکٹرمعید یوسف نے کہا کہ 48 گھنٹے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے لیکن وطن واپس آنے والے افراد کو ایک یا 2 دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا کیونکہ ہم اب لیبارٹریز کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں تو مسافروں کو انتظار کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ اب تک مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے 23 ہزار سے زائد پاکستانی واپس لائے گئے ہیں، بین الاقوامی طریقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 48 گھنٹوں قرنطینہ میں رکھنے کی شرائط ختم کر دی گئی ہے، تارکین وطن کو وطن واپس لانے کی صلاحیت میں اضافہ کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close