پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کے بعد آن لائن ٹیکسی سروس اوبر اور کریم سے متعلق بھی بڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی ) پنجاب حکومت کا اوبر اور کریم ٹیکسی سروس بحال کرنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق لاہور میں اوبر اور کریم شہر میں ٹیکسی چلا سکیں گے، ٹیکسی کے اندر سینیٹائرز لازمی موجود ہوگا، ٹیکسی میں اضافی ماسک موجود ہوگا۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے ایس او پیز جاری کردیے ہیں، ایس او پیز

کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور کے لئے فیس ماسک اور دستانے پہننا لازم ہوگا، ٹیکسی میں سوار ہونیوالے مسافروں کیلیے فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ حکومتی احکامات کے مطابق اوبر کریم کے ڈرائیور عقبی سیٹ پر دو سواریاں بٹھائیں گے۔ ایس او پیز کے تحت کھانسی اور نزلہ و زکام کی شکایت والے مسافروں کو ٹیکسی میں سوار کرنے سے گریز کریں گے۔واضح رہے کہ نجی کمپنیوں کو ٹیکسی سروس شروع کرنے کی حتمی اجازت وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار دیں گے۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس کی اصولی منظوری بھی دے دی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے ٹرانسپورٹ کے لیے ایس او پیز پلان مانگ لیا ہے۔ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کے لیے آج ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس بھی طلب کیا ہے۔وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس ہوگا ۔بعد ازاں پنجاب حکومت ایس او پیز اور اپنے اقدامات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق شہر کے اندر اور ایک شہر سے دوسرے شہر کے لیے ٹرانسپورٹ کی اجازت دی جائے گی۔اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب کو رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی بندش سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔اس کے ساتھ ہی پنجاب حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں شاپنگ مال کھولنے کی منظوری دے دی ہے ۔

close