کراچی کے نشتر پارک سے یوم شہادت علی کا جلوس برآمد، امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پرختم ہوگا

کراچی(پی این آئی)کراچی کے نشتر پارک سے یوم شہادت علی کا جلوس برآمد، امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پرختم ہوگا۔ملک بھر میں جاری کورونا لاک ڈاؤن کے باعث جلسے جلوسوں پر پابندی کے باوجود چوتھے خلیفتہ الرسول ﷺ حضرت علیؓ کے یوم شہادت کی مناسبت سے نکلنے والا جلوس نشتر پارک سے

برآمد ہو گیا۔حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، ہر سال یوم علیؓ کی مناسبت سے مجالس اور جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ کوروبا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں کیے گئے لاک ڈاؤن کے پیش نظر یوم علیؓ کے جلوسوں پر پابندی عائد ہے اور صرف امام بارگاہوں اور گھروں میں حفاظتی انتظامات کے ساتھ مجالس کی اجازت ہے۔کراچی میں یوم علی ؓ کے موقع پر نشترپارک میں مجلس عزا منعقد کی گئی ، مجلس مقررہ وقت سے قبل شروع کی گئی جس سے علامہ شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا۔مجلس ختم ہونے کے بعد نشتر پارک سے جلوس برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پرختم ہوگا۔دوسری جانب شہر میں نشتر پارک اور اس سے منسلک شاہراوں پر کنٹینرز رکھنے کا عمل جاری ہے تاکہ جلوس نہ نکالے جا سکیں۔پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعہ کی عبادات اور یوم علیؓ پر عزاداری گھروں میں کرنے کی اپیل کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close