جس جس نے تاجر کھائی ہے اس کے پیٹ میں درد ہو گا، وفاقی وزیر سرور خان کا نیب انکوئری پر ردعمل، انکوائری کا خیر مقدم کر ڈالا

اسلام آباد(پی این آئی)جس جس نے گاجر کھائی ہے اس کے پیٹ میں درد ہو گا، وفاقی وزیر سرور خان کا نیب انکوئری پر ردعمل، انکوائری کا خیر مقدم کر ڈالا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ نیب نے جو کارروائی کرنی ہے ضرور کرے، اپوزیشن کا احتساب ہو رہا ہے تو حکومت کا بھی ہونا

چاہیے، نیب آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے، سب کا احتساب ہونا چاہیے لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ جس جس نے گاجر کھائی اس کے پیٹ میں درد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اپنے خلاف نیب کی تحقیقات کا خیر مقدم کرتا ہوں، جس نے تین تین بار وزارتِ عظمیٰ کا مزا چکھا اس کا بھی احتساب ہونا چاہیے، میں پانچ دہائی سے سیاست میں ہوں، معزز ایوان سے اپیل ہے کہ انکوائری ہونی چاہیے، انکوائری کی جائے کہ 1970ء سے اب تک میرے پاس جو تھا اور ہے ایوان کے سامنے لایا جائے۔غلام سرور خان کی تقریر کے دوران ایوان میں شور شرابا ہوا جس پر انہوں نے کہا کہ میں اپنی بات کر رہا ہوں، اپوزیشن کو کیا تکلیف ہے، شرم کرو، حیا کرو، برداشت کرو، میں تو کہتا ہوں مجھ سمیت تمام کابینہ کا احتساب کرو ہم تیار ہیں، جو چھ چھ بار وزیر رہے ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے، یہ چیخ و پکار نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کے خلاف بات نہیں کہی، بات سننے کا حوصلہ ہونا چاہیے، چورو حالات کا مقابلہ کرو، حساب دینا ہو گا، اپوزیشن کے لوگ بھی 1985ء سے اقتدار کے مزے لے رہے ہیں، ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔غلام سرور خان کا کورونا وائرس کے حوالے سے کہنا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے دنیا کورونا کے مرض کا شکار ہے، پاکستان میں اگر موازنہ کیا جائے تو کم ترین سطح پر لوگ اس بیماری کا شکار ہوئے ہیں، دنیا نے ایوی ایشن آپریشن معطل کیے، پاکستان نے بھی پروازیں معطل کیں۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ پاکستانی پھنسے تھے، انہیں واپس لانے کے لیے آپریشن شروع کیے، ہم نے ترجیحات انہیں دی جو وزٹ ویزے پر تھے یا جنہیں ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا، اس حوالے سے عمان اور امارت سے قیدی بلا معاوضہ پاکستان لائے۔وفاقی وزیر برائے ہوابازی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور طبی عملے کے بعد سول ایوی ایشن کورونا کے خلاف سیکنڈ لائن پر ہے، 181 فلائٹس 27 ممالک میں چلائیں، 25 ہزار مسافروں کو لایا گیا، 7 ہزار پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو عید سے قبل واپس لا رہے ہیں، حکومت کی کوشش سے امریکا سے کئی فلائٹس بحال ہوئیں، 12 فلائٹس امریکا سے پاکستانیوں کو واپس لا رہی ہیں۔غلام سرور خان نے ایوان کو بتایا کہ ووہان اور چین میں پھنسے بچوں کو فلائٹ 18 مئی کو لینے جا رہی ہے، پی آئی اے کا خسارہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے 5 ارب ماہانہ پہنچ چکا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا 2اعشاریہ 5 ارب ہفتہ وار خسارہ برداشت کر رہی ہے، موجودہ حالات میں بھی خصوصی فلائٹ آپریشن بحال رکھا، کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہماری 16 کے قریب شہادتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close