وباء سے پہلے معاشی ترقی کی شرح تین فیصد، وبا کے بعد منفی ایک اعشاریہ پانچ فیصد ہونے کا امکان، حفیظ شیخ ڈرانے والی باتیں کرنے لگے

اسلام آباد(پی این آئی)وباء سے پہلے معاشی ترقی کی شرح تین فیصد، وبا کے بعد منفی ایک اعشاریہ پانچ فیصد ہونے کا امکان، حفیظ شیخ ڈرانے والی باتیں کرنے لگے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے سبب معاشی سرگرمیاں کم ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور

ٹیکس آمدنی میں کمی آئے گی جس کی وجہ سے اگلے تین چار ہفتے مشکل میں گزریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی کیپ کے زیر اہتمام کورونا وائرس کی وبا کے بعد ملکی معیشت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد مشکل فیصلے کرنا پڑے مگر بروقت اور مشکل فیصلوں سے معیشت کی سمت درست کی۔انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو بیس ارب ڈالر سے کم کرکے تین ارب ڈالر کیا، روپے کو اس کے حقیقی سطح پر لایا گیا ہے، عالمی برادری میں اعتماد کو بحال کیا، عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھی محصولات میں سولہ فیصد کا اضافہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے، آئی ایم ایف کے تخمینہ کے مطابق دنیا کی معاشی شرح نمو میں تین فیصد تک کمی ہوگی، دنیا کی شرح نمو میں کمی سے ہماری برآمدات کی طلب بھی گرے گی اور ہماری ترسیلات زر میں بھی کمی آئے گی جبکہ معاشی سرگرمیوں کم ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور ٹیکس آمدنی میں کمی آئے گی اور اگلے تین چار ہفتے مشکل میں گزریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close