پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف رپورٹ تیار، سرکاری زمینوں کو نجی دکھا کر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنائی گئیں

کراچی(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف رپورٹ تیار، سرکاری زمینوں کو نجی دکھا کر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنائی گئیں۔اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف جعلی کاغذات پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کی حتمی رپورٹ تیار کرلی۔اینٹی کرپشن کے مطابق سپرہائی وے پر جعلی ہاؤسنگ

سوسائٹیز کا نیٹ ورک پکڑا،تفتیش میں انکشاف ہوا کہ کراچی گالف سٹی پراپرٹیز نامی گروپ نے جو حلیم عادل شیخ کی ملکیت ہے 6 ہاوسنگ سکیمیں لانچ کیں،جعلی کاغذات پر سرکاری زمینوں کو پرائیویٹ کر کے دکھایا گیا ۔ ریونیو اور سیہون اتھارٹی کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا گیا ۔جاری کردہ تمام سکیمیں پام گروپ آف کمپنیز کی ملکیت ہیں جبکہ گالف سٹی پراپرٹیز بھی پام گروپ آف کمپنیز کا ذیلی ادارہ ہے جس کے چیئرمین حلیم عادل شیخ ہیں۔حلیم عادل شیخ اربوں روپے مالیت کی سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمینوں پر قابض ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close