آج صبح سے سہ پہر 3 بجے تک کراچی سمیت صوبہ سندھ مکمل لاک ڈاؤن رہے گا، سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ

کراچی(پی این آئی)آج صبح سے سہ پہر 3 بجے تک کراچی سمیت صوبہ سندھ مکمل لاک ڈاؤن رہے گا، سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ۔حکومت سندھ نےاہم فیصلہ کرتے ہوئے آج صبح سے ہر قسم کا کاروبار مکمل بند کرنے کی ہدایت جاری کردی، جس میں میڈیکل اسٹور، سبزی اور دودھ کی دکانیں بھی سہ پہر 3 بجے تک بند

رکھی جائیں گی۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کے مطابق آج تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہو گا اور آج صبح سے کسی قسم کے کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی، کریانہ اور سبزی کی دکانوں سمیت میڈیکل اسٹورز بھی تین بجے کے بعد کھلیں گے۔ادھر کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ آج صبح سے سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کا کاروبار بند رہے گا، ہر قسم کے کھانے پینے کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز بھی تین بجے کے بعد کھل سکیں گے۔افتخار شالوانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں آئندہ تین دنوں کے دوران سخت لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close