اپوزیشن کے ساتھ ساتھ نیب موجودہ وفاقی کابینہ کے بھی پیچھے لگ گیا وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور ان کے اہل خانہ کی جائیداد کی تفصیل طلب

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن کے ساتھ ساتھ نیب موجودہ وفاقی کابینہ کے بھی پیچھے لگ گیا۔وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور ان کے اہل خانہ کی جائیداد کی تفصیل طلب کر لی گئی ہیں۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر (اسٹاف) برائے ڈی جی نیب محمد سلیم احمد خان نے راولپنڈی انتظامیہ کو خط لکھ کر وفاقی وزیر

برائے ہوابازی غلام سرور خان اور ان کے اہل خانہ کی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ خط کے مطابق، نیب فی الوقت غلام سرور خان کی خلاف شکایت کی تصدیق کے مرحلے پر ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) راولپنڈی سے کہا گیا ہے کہ غلام سرور خان اور ان کے اہل خانہ کے نام پر زرعی، رہائشی اور کمرشل جائیداد، زمینوں اور پلاٹس کی خریداری، لین دین اور فروخت کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ’’خفیہ‘‘ خط میں وفاقی وزیر کے اہل خانہ کے پانچ ارکان کے نام اور ان کے شناختی کارڈ نمبرز بھی درج ہیں۔ راولپنڈی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ پٹواری کے ذریعے مطلوبہ معلومات جمع کرکے نیب راولپنڈی کے انوسٹی گیشن افسر کے پاس جمع کرائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close