لاہور میں کورونا کے مریض تیزی سے صحتیاب ہو نے لگے، 98فیصد مریض خطرے سے باہر قرار دے دیئے گئے

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں جہاں کورونا وائرس کی تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے تو دوسری جانب لوگ تیزی سے وائرس کو شکست دینے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔پنجاب میں اب تک چار ہزار 452 لوگ کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ جب کہ اسی حوالے سے ایک اچھی

خبر سامنے آئی ہے۔لاہور شہر کے اسپتالوں میں داخل 98فیصد کورونا مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔صرف ڈیڑھ فیصد کی حالت کو تشویشناک قرار دے دیا گیا ہے۔شہر کے سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں سے ڈیڑھ فیصد کو ہی انتہائی نگہداشت کی ضرورت پڑ رہی ہے ۔وینٹی لیٹر پر شفٹ ہونے والوں کی تعداد نصف یا اس سے کم ہے۔شہر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 1198 تصدیق شدہ مریض داخل ہیں جن میں سے ڈیڑھ فیصد مریض جن کی تعداد 18 ہے،کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ان میں سے پانچ مریضوں کو وینٹی لیٹر پر شفٹ کیا گیا ہے جو کہ مریضوں کی مجموعی تعداد کا نصف فیصد سے بھی کم ہے۔سرکای اسپتالوں میں زیرعلاج 98 فیصد سے زائد مریضوں میں کورونا کی یا تو کوئی علاماتی نہیں یا بہت ہی کم علامات ہے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 25 ہزار232، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی35 ہزار788تک پہنچ گئی، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران1452نئے کیسز رپورٹ ہوئے،33 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات770 ہوگئیں۔این سی او سی کے مطابق سندھ میںسب سے زیادہ13ہزار561کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 13ہزار 546تک پہنچ گئی، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 5ہزار252 اور اسلام آباد میں 822ہوگئی، بلوچستان میں ,2239گلگت بلتستان میں482کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد91 ہوگئی۔ مُلک بھر میں اب تک 9ہزار695 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close