نیب کےحکومتی وزیروں کیخلاف بھی شکنجہ تیار کر لیا، اہم ترین وزیر کیخلاف انکوائری شروع ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) نیب نے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرورخان کیخلاف شکایت پر انکوائری شروع کردی، نیب نے ایڈیشنل کلیکٹر سے ان کی زرعی، کمرشل اوررہائشی اراضی کا ریکارڈ مانگ لیا، نیب نے ایڈیشنل کلیکٹر کو 15 مئی تک ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے وفاقی وزیر

ہوابازی غلام سرورخان کےخلاف شکایت کی تصدیق کا آغاز کیا۔نیب نے غلام سرورخان کی زرعی، کمرشل، رہائشی اراضی کا ریکارڈ مانگ لیا۔ خط میں وفاقی وزیرغلام سرور کے5 قریبی افراد کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ نیب نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹرکو غلام سرورخان کی زمینوں کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ تصدیق کا عمل نیب راولپنڈی کوغلام سرورسے متعلق شکایت ملنے پرشروع کیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ نیب راولپنڈی نے آمنہ عباسی کو کیس کا تحقیقاتی افسر بھی تعینات کردیا ہے۔نیب نے ایڈیشنل کلیکٹر کو 15 مئی تک ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیب کی جانب سے خط ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سلیم کی طرف سے 22 اپریل کو لکھا گیا ہے۔ مزید برآں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب افسران کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے، نیب افسران بدعنوانی کے خلاف جنگ کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے آئین ساز اسمبلی سے اپنے خطاب میں بدعنوانی اور اقرباء پروری کو بڑی برائیاں قرار دیا، یہ حقیقت میں زہر ہے، ہمیں اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کو مؤثر اور مربوط طریقہ سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے قائم کیا گیا تھا، یہی پس منظر ہے جس کے باعث نیب قوم کو بدعنوانی سے بچانے کیلئے اپنے مشن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے۔

close