مئی میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، پاکستان کے کن کن علاقوں میں برفباری ہو ئی؟ حیران کن تفصیلات آگئیں

مظفرآباد(پی این آئی) آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں بارش ،جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری ، مختلف علاقوں کی رابطہ سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ، عوام محصور ہوکر رہ گئی ،حکومت اور انتظامیہ فوٹوسیشن میں مصروف ، گلی محلوں میں سیوریج لائنیں بند ہونے کے باعث گٹر کا پانی سڑکوں پر بہنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر سمیت آزادکشمیر کے مختلف علاقوں سمیت مظفرآباد میں گزشتہ رات سے بارش کے باعث ایک جانب گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ دوسری جانب دیہی علاقوں کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا جبکہ مختلف رابطہ سڑکیں ، شاہراہ نیلم ، ماربل کے مقام سے جبکہ کلیاں ،کوہالہ کے مقام سے جزوی طور پر ٹریفک کیلئے بند ، لوہار گلی کے مقام سے لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ شروع ! مظفرآباد کے مختلف علاقوں چہلہ بانڈی سمیت سماں بانڈی ،گوجرہ ،لوئر پلیٹ،سنٹرپلیٹ ،بینک روڈ،ساتھرہ سمیت دیگر علاقوں کی سیوریج لائنیں بند ہونے کے باعث گٹر کا پانی سڑکوں پر تیرنے لگا،حکومتی وزراء اور انتظامیہ فوٹوسیشن میں مصروف ، عوام کا براسان حال کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close