کورونا لاک ڈاؤن میں حجام کی دکانوں کے لیے قواعد و ضوابط بنائیں، سندھ ہائی کورٹ کی صوبائی حکومت کو ہدایت

کراچی(پی این آئی)کورونا لاک ڈاؤن میں حجام کی دکانوں کے لیے قواعد و ضوابط بنائیں، سندھ ہائی کورٹ کی صوبائی حکومت کو ہدایت۔سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو حجام کی دکانیں کھولنے کے لیے نظر ثانی کی ہدایت کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں لاک ڈاون میں چھوٹےدکانداروں کو کاروبار کی اجازت سے متعلق

درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سندھ حکومت کو حجام کی دکانیں کھولنے کے لیے نظر ثانی کی ہدایت کردی۔دورانِ سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جب چھوٹی بڑی مارکیٹوں کو کھول دیا گیا تو حجام کی دکان کیوں بند ہیں؟ حجام کی دکانیں بند رکھی جارہی ہیں تو لوگ عید پر بال کیسے کٹوائیں گے؟ باقی مارکیٹیں کھول دی گئی ہیں تو حجام اور بیوٹی پارلرز کیوں نہیں کھول سکتے؟ عدالت نے ہدایت کی کہ حجام کی دکان کے لیے بھی ایس او پیز بنادیں اور عملدرآمد نہ ہو تو بند کرسکتے ہیں۔بیوٹی پارلرز اور باربرز کی دکانیں بند رکھی جارہی ہیں کیونکہ حجام کی دکانوں اور بیوٹی پارلرز سے کورونا پھیلنے کا زیادہ خدشہ ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ماہرین صحت کی مشاورت سے حجام کی دکانیں کھولنے کے لیے سوچا جاسکتا ہے، حجام اور بیوٹی پارلرز ہوم سروس فراہم کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close