ن لیگی رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کے نام پر بھی احساس پروگرام کی رقم جاری ہو گئی، مشاہد اللہ خان کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)ن لیگی رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کے نام پر بھی احساس پروگرام کی رقم جاری ہو گئی، مشاہد اللہ خان کا انکشاف۔وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے ذریعے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے نام بھی رقم آ گئی۔سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم

لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے حکومت کے احسا س پروگرام کی شفافیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کہتی ہے احساس پروگرام شفاف ہے، اس پروگرام کے ذریعے احسن اقبال کے نام پر بھی پیسے آئے، یہ شفافیت ہے احساس پروگرام کی۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے اپنی تقریر میں حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔مشاہد اللہ کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کورونا وائرس پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔انھوں نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں کم ہیں، یورپ اور امریکا میں بہتر نظام صحت ہونے کے باوجود کورونا سے ہلاکتیں زیادہ ہوئیں لیکن کم وسائل کے باجود پاکستان نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close