کہا جاتا ہے سیاست نہ کرو، سیاست دان ہیں، سیاست تو کریں گے، ن لیگی سینیٹر مشاہد اللہ خان کا دھواں دار خطاب

اسلام آباد(پی این آئی)کہا جاتا ہے سیاست نہ کرو، سیاست دان ہیں، سیاست تو کریں گے، ن لیگی سینیٹر مشاہد اللہ خان کا دھواں دار خطاب۔مسلم لیگ نون کے رہنما مشاہد اللہ کا کہنا ہے پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے، دونوں ایوانوں کے اجلاس ختم ہو جائیں گے، وزیراعظم نہیں آئیں گے۔ن لیگی رہنما مشاہداللہ نے سینیٹ اجلاس

سے خطاب میں کہا کہ آٹا چور، چینی چور وزیروں کو پروموٹ کر دیا گیا۔ کہا جاتا ہے سیاست نہ کرو، جیسے سیاست کوئی گالی ہو گئی، سیاست دان ہیں، سیاست تو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے جو وزیر صحت تھے انہوں نے 400 فیصد قیمتیں بڑھائیں، چینی کی قیمت 40،40 روپے فی کلو بڑھا دی، جوٖ غریب پر بوجھ ہے، آٹے کی قیمت بڑھ گئی، مہینوں گزر گئے چکر دیئے جا رہے ہیں ۔مشاہداللہ نے کہا کہ آج کہا جا رہا ہے اشرافیہ نے لاک ڈاؤن لگا دیا، حکومت خود اشرافیہ ہے، ساری اشرافیہ کابینہ میں بیٹھی ہے، بہت سے لوگ مشرف با کرپشن ہو چکے ہیں، اس لئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ شاہ صاحب کہہ رہے تھے سندھ سے صوبائیت کی بو آ رہی ہے۔ وزیر خارجہ یہ بھی کہہ رہےتھے ہم لوہا منوائیں گے، ادھروباء پھیلی ہوئی ہے اور وزیر خارجہ لوہا منوا رہے ہیں، آپ نے پنجاب سے کون سا لوہا منوا لیا، پنجاب سے تو ہار گئےتھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں