جمعہ، ہفتہ اور اتوار تین روز تک بڑی مارکیٹیں، بازار بند، لاہور کے متعدد راستے کنٹینر لگا کر بند کر دئیے گئے

لاہور(پی این آئی)جمعہ، ہفتہ اور اتوار تین روز تک بڑی مارکیٹیں، بازار بند، لاہور کے متعدد راستے کنٹینر لگا کر بند کر دئیے گئے۔جمعہ، ہفتہ اور اتوار تین روز تک بڑی مارکیٹیں، بازار بند رہیں گے۔ لاک ڈاؤن میں سختی پر عملدآمد کے لئے لاہور کے متعدد راستے کنٹینر لگا کر بند کر دئیے گئے۔ذرائع کے مطابق داتا دربار،

سول سیکرٹریٹ اور اردو بازار کے باہر کنٹینرز کھڑے کر دئیے گئے ہیں۔ یوم علی رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالے سے بھی کنٹینرز کو کھڑا کیا گیا اور راستے بند کئے گئے ہیں۔ادھر پنجاب حکومت کے اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعلیٰ کو اہم معاملات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوموار سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹیں فوری بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر وزیراعلیٰ کو رپورٹ دی پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ صوبے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاہور سمیت دیگر بڑے اضلاع میں 456 دکانوں مارکیٹوں میں وارننگ اور جرمانے کئے گئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ حکومتی احکامات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہوگی۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار تین دن پنجاب میں مارکیٹیں اور بازار بند رکھے جائیں۔انہوں نے سختی سے ہدایات جاری کیں کہ سوموار سے جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جائے گی، ان بازاروں اور مارکیٹوں کو سیل کر دیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close