کورونا وائرس بےقابو، پنجاب میں کورونا کیسز اور اموات میں کتنے گنا اضافہ ہو گیا؟ تشویشناک تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا کے باعث کیسز اور اموات میں 3 گناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ رمضان المبارک کے پہلے 18 روز کے دوران کورونا سے کیسز اور اموات میں تین گناہ تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان اٹھارہ دنوں میں 143 افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 7 ہزار 17

کیسز سامنے آئے ۔ رمضان سے قبل 42 دنوں میں کورونا وائرس کے باعث لاہور میں 943 کیسز سامنے آئے جبکہ 32 افراد جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب انہیں 42 دنوں میں پنجاب بھر میں 4 ہزار851 کیسز کیساتھ 68 افراد زندگی کی بازی ہا ر گئے تھے۔ موجودہ صورتحال کے مطابق پنجاب میں اب تک 211 افراد دم توڑ چکے جبکہ 11 ہزار 868 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ جو کہ گزشتہ 42 دنوں سے تین گنا زیادہ ہیں۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو 24گھنٹوں میں 2225 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 31 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔مجموعی طور پر پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 ہزار336 ہو گئی جبکہ 737 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے جس کے بعد صورتحال مزید خراب ہونے کے خطرات موجود ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کےسب سے زیادہ13ہزار225مریض ہیں، سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12ہزار610ہے، خیبرپختونخواہ میں مریضوں کی تعداد 5ہزار21ہے،بلوچستان میں کورونا وائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد2ہزار158ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں475،آزاد کشمیر میں88افراد وائرس سے متاثرہیں۔

close