شہباز گل پر قسمت کی دیوی مہربان ، وزیراعظم عمران خان نے خصوصی عہدے سے نواز دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ڈاکٹر شہباز گل کو خصوصی عہدے سے نواز دیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن کا عہدہ دینے کی منظوری دے دی، نوٹیفیکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان رہنے والے رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل

کو اب وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنا معاون خصوصی تعینات کر دیا ہے۔وزیراعظم کی جانب سے شہباز گل کو سپشل اسسٹنٹ برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن مقرر کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے بھی شہباز گل کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ شہباز گل کئی ماہ تک وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیم میں شامل رہے تھے، تاہم بعد ازاں عثمان بزدار کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیے جانے پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ مستعفی ہونے کے بعد شہباز گل وفاقی حکومت سے وابستہ ہو گئے تھے، تاہم انہیں کوئی خصوصی عہدہ نہیں دیا گیا تھا۔ اب وزیراعظم عمران خان نے شہباز گل کو باقاعدہ وفاقی کابینہ میں شامل کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close