شہزاد اکبر کے پاس ثبوت ہوتے تو عدالت جاتے، عمران خان کے فرنٹ مینوں کی شوگر ملز ہیں، پیسہ کس کی جیبوں میں گیا، مریم اورنگزیب نے جوابی کارروائی کر دی

لاہور(پی این آئی)شہزاد اکبر کے پاس ثبوت ہوتے تو عدالت جاتے، عمران خان کے فرنٹ مینوں کی شوگر ملز ہیں، پیسہ کس کی جیبوں میں گیا، مریم اورنگزیب نے جوابی کارروائی کر دی،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کے پاس ثبوت ہوتے تو وہ عدالت جاتے، شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس

میں پرانی گھسی پٹی گردان تھی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے فرنٹ مینوں کی شوگر ملز ہیں، بتایا جائے کس کس کی جیبوں میں پیسہ گیا۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس میں لگے الزامات کا جواب دوں گی۔انہوں نے کہا کہ چینی انکوائری کمیشن رپورٹ پیش کرے گا، چینی کمیشن رپورٹ بتائے گی کس طرح عمران خان اور عثمان بزدار نے ڈاکا مارا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف پر فرنٹ مین، کمپنیوں اور ٹھیکوں کا الزام لگایا گیا، بتایا جائے کہ بلین ٹری اور بی آر ٹی کے منصوبے کس کو ملے، عمران خان کے فرنٹ مینوں کی شوگر ملیں ہیں، بتایا جائے کس کس کی جیبوں میں پیسہ گیا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے شہزاد اکبر پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو ٹپس دینے کا الزام عائد کیا ہے۔عطا اللّٰہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر آج نیب کو ہدایت نامہ جاری کر رہے تھے۔عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ شہزاد اکبر نے نیب کو جلد ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہزاد اکبر نے نیب کو ٹپس دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close