آندھی چلی، نہ بارش ہوئی لیکن کراچی میں 36گھنٹے میں کرنٹ لگنے سے 5شہری جان سے گئے، کون ذمہ دار ہے؟

کراچی(پی این آئی)آندھی چلی، نہ بارش ہوئی لیکن کراچی میں 36 گھنٹے میں کرنٹ لگنے سے 5 شہری جان سے گئے، کون ذمہ دار ہے؟کراچی میں بارش ہوئی ہے اور نہ ہی آندھی چلی ہے لیکن گزشتہ 36 گھنٹے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گزشتہ کئی روز سے شہر میں فراہم کی جانے والی بجلی کے وولٹیج معمول سے ہائی ہیں یا یہ بد احتیاطی کی وجہ سے محض اتفاقات ہیں کہ رواں ماہ کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے درجن سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور گزشتہ 36 گھنٹے کے دوران یہ تعداد پانچ ہے۔تازہ واقعہ بدھ کی سہ پہر نارتھ کراچی کے سیکٹر 2 میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں کرنٹ لگنے سے خاتون حسن آرا جاں بحق ہوگئیں۔بدھ کی صبح لانڈھی مظفر آباد کالونی میں کرنٹ لگنے سے 28 سالہ علی رحمان جبکہ شیرشاہ پراچہ چوک پر کرنٹ لگنے سے 38 سالہ فیض گُل جان موت کا شکارہوا۔منگل کو بلدیہ ٹاون میں کرنٹ لگنے سے 50 سالہ خوشی محمد کی موت واقع ہوئی۔اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن قبرستان کے قریب کرنٹ لگنے سے نامعلوم شخص کی ہلاکت سامنے آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close