پہلی تا آٹھویں سارے پاس، میٹرک، انٹر پر فیصلہ ابھی نہیں ہوا، سکول غیر معینہ مدت تک بند، سعید غنی نے والدین کو آزمائش میں ڈال دیا

کراچی(پی این آئی)پہلی تا آٹھویں سارے پاس، میٹرک، انٹر پر فیصلہ ابھی نہیں ہوا، سکول غیر معینہ مدت تک بند، سعید غنی نے والدین کو آزمائش میں ڈال دیا،سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ ‘صوبے بھر کے پہلی تا آٹھویں جماعت کے طلبہ و طالبات کو امتحان لیے بغیر اگلی کلاسوں میں پروموٹ کر دیا جائے

گا، تاہم میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ و طالبات کے لیے قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے ابھی تک متفقہ فیصلہ نہیں ہو سکا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘صوبے بھر کے تمام سکول غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔’صوبائی محکمہ تعلیم کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے بتایا کہ ‘صوبے بھر کے تمام سکول یکم جون سے نہیں کھلیں گے جبکہ سکول کھلنے کی نئی تاریخ اور نئے تعلیمی سال کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔’منگل کو منعقد ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سید خالد حیدر شاہ، سیکرٹری کالجز باقر نقوی، ارکان سندھ اسمبلی، سپیشل سیکرٹری تعلیم، ڈی جی پرائیویٹ سکولز ، تمام نجی سکولوں کی ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔ پرائیویٹ سکولز اینڈ مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین طارق شاہ نے اردو نیوز کو بتایا کہ ‘ان کی جانب سے تمام کلاسوں کے امتحانات منعقد کروانے کی تجویز پیش کی گئی تھی، تاہم حکومت نے پہلی تا آٹھویں جماعت کے طلبہ کو امتحان کے بغیر پروموٹ کرنے کے حوالے سے تمام سکولوں کی ایسوسی ایشن میں اتفاق رائے کروا دیا۔طارق شاہ نے بتایا کہ ‘اجلاس میں طے پایا کہ ‘تمام پرائیویٹ سکولز طلبہ و طالبات کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرنے میں خود مختار ہوں گے اور ہر سکول اس حوالے سے الگ الگ فیصلہ کرے گا۔’

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close