تبدیلی آگئی!! ڈیڑھ سال میں پہلی مرتبہ کسی۔۔۔۔ سلیم صافی بھی فواد چوہدری کی حمایت میں بول پڑے

اسلام آباد (پی این آئی ) کورونا وائرس کی صورتحال پر اس وقت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جہاں حکومتی اور اپوزیشن بینچوں سے تقریروں کا سلسلہ جاری ہے جو کہ فواد چوہدری کو بالکل بھی پسند نہیں آیا اور انہوں نے دونوں طرف سے اراکین اسمبلی کو کھری کھری سنا دی ہیں جس کی تعریف بعدازاں سینئر

صحافی سلیم صافی نے بھی کی ۔تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں سیاستدانوں اور وزیروں کی تقاریر کو سنتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ” ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو خط لکھا ہے کہ اسمبلی اجلاس میں محض سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے یہ کام تو پریس کانفرنس کر کے بھی ہو سکتا تھا، اگر ممبران کواکٹھا کیا ہے تو پہلے انھیں سائنٹسٹ اور وائرولوجی کے ماہرین سے کرونا پر بریفنگ دلوائیں کہ کرونا ہے کیا؟۔“فواد چوہدری کا اپنے اگلے پیغام میں کہنا تھا کہ ”کرونا پھیل کیوں رہا ہے، ریسرچ کس سٹیج پر ہے، دنیا کب تک علاج دریافت کر سکتی ہے؟ پانچ پاکستانی یونیورسٹییز نے کرونا کی ساخت پر اسٹڈی کی ان کی ریسرچ کیا کہتی ہے؟ ایسے اجلاس کا کیا فائدہ کہ ایک ادھر سے سیاسی تقریر کرتا ہے دوسرا ادھر سے نشتر چلاتا ہے ۔“فواد چوہدری کا پیغام دیکھ کر سلیم صافی کو بے حد خوشی ہوئی اور انہوں نے تعریف کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ ”تبدیلی آگئی۔۔ ڈیڑھ سال میں پہلی مرتبہ کسی وزیرکی زبان سے مبنی بر عقل بات سنی، جس میں خوشامد بھی نہیں۔ باقی سب وزرا میں تو جھوٹ، خوشامد اور چاپلوسی کازبردست مقابلہ جاری ہے اور بدقسمتی سے مسلسل پشتو بولنے والے وزرا ہی ٹاپ کررہے ہیں حالانکہ وہ روزہ بھی رکھتے ہیں۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close