کورونا وائرس کے علاج کی تحقیقات سے کینسر سمیت دیگر مہلک بیماریوں کے علاج میں کیا فائدہ ہوا؟ماہرین نے اچھی خبر سنا دی

لندن(پی این آئی) کورونا وائرس، ذیابیطس، کینسر، دل کی بیماریاں، ڈیمینشا وغیرہ یکسر مختلف بیماریاں ہیں لیکن اب ماہرین نے ان کے مابین ایک ایسا تعلق دریافت کر لیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والی سائنسی تحقیقات سے دیگر مذکورہ بیماریوں کے علاج میں بھی انقلاب برپا ہونے کی امید پیدا ہو

گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور دیگر مذکورہ بیماریاں اگرچہ یکسر مختلف ہیں لیکن اگر ہم ان کی جڑ تک پہنچیں تو یہ سب بیماریاں ایک ہی طریقے سے انسانی جسم کے خلیوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اور وہ طریقہ ’انفلیمیشن‘ (inflammation)ہے۔ ان تمام بیماریوں کی وجہ سے انسانی جسم میں انفلیمیشن ہوتی ہے جو خلیوں کو تباہ کرتی اور انہیں ناکارہ بناتی ہے۔ایسٹن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا تھا کہ ”موٹاپے کے شکار افراد میں ’انفلیمیٹری میسنجر مالیکیولز‘ بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ ان مالیکیولز کو ’سائیٹوکینز‘ کہا جاتا ہے۔ یہ کورونا وائرس لاحق ہونے کی صورت میں نارمل خلیوں کے افعال میں مداخلت کرتے اور انہیں تباہ کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے اور ان کی موت ہونے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔ “ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”کورونا وائرس سے نمٹنے کی جدوجہد کے دوران ہمیں جو علم حاصل ہو رہا ہے اور انفلیمیشن کے متعلق جو زیادہ سے زیادہ معلومات مل رہی ہیں، ان سے دیگر مذکورہ بیماریوں کے علاج میں بہت مدد ملے گی اور عین ممکن ہے کہ ان کے طریقہ¿ علاج میں کوئی انقلابی دریافت ہو جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close