اسلام آباد (پی این آئی) میں نے ریمنڈ ڈیوس کے مسئلے پر پارٹی چھوڑی تھی، شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ریمنڈ ڈیوس کے مسئلے پر پارٹی چھوڑی تھی۔ وفاقی وزیر خارجہ و رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے الزامات کا
جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی باتیں صرف جذباتی اور بے معنی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کو پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے ریمنڈ ڈیوس کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کو خیر باد کہا تھا، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ بلاول بھٹو کو اتنی پریشانی کس بات کی پڑگئی ہے۔ انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہ رہیں، عمران خان صاحب کی پوزیشن پارٹی میں قائم ہے۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شاہ محمود قریشی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ کس نے کس بنا پر میری جماعت کیسے چھوڑی، وزیر صاحب اپنا سیاسی لوہا منوانے کی کوشش کررہے ہیں۔دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے پاکستان پیپلز پارٹی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ سندھ میں اپنا لوہا منوانے آرہے ہیں۔شاہ محمودقریشی نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پیپلزپارٹی سے وفاق کی خوشبو آتی تھی آج کل صوبائیت کی بوآ رہی ہے، ،ہم پنجاب کےبعد سندھ میں اپنا لوہا منوانے آرہے ہیں۔ ہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں تمام صوبوں کی مشاورت سے جامع حکمت عملی وضع کی ہے‘ اس حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے اور قومی امور پر ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں‘ قومی رابطہ کمیٹی میں تمام فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں‘ کرونا وبا کے باعث مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے‘ عالمی برادری اور او آئی سی کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں