عید سے پہلے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کھولی جائیگی یا نہیں؟ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کھولنے کا عندیہ دے دیا، کابینہ اجلاس کے دوران عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جلد صوبوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا، لاک ڈاون میں بدتریج نرمی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران کرونا وائرس کے پھیلاؤ ، لاک ڈاؤن کھولنے اور کاروباری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کابینہ نے اتفاق کیا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس دوبارہ سے شروع کر دی جائے۔ وزیراعظم نے بھی اس حوالے سے اتفاق کیا اور کہا کہ صوبوں سے مشاورت کے بعد جلد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر لاک ڈاؤن کھولا ہے تو کورونا کے پھیلاؤ کو بھی کنٹرول کریں۔لاک ڈاؤن کھولنا ضروری تھا اس لیے لاک ڈاؤن کھولا ہے۔ احتیاطی تدابیر سب کی ترجیح ہونی چاہیے۔ اس موقع پر معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے متحرک کردار سے آگاہ کیا۔ عاصم سلیم باجوہ نے کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی مہم سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹائیگرفورس سے متعلق اجلاس ہوا، اجلا س میں کورونا وائرس میں ٹائیگرفورس کے کردار پر بات کی گئی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ضلع ، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر ٹائیگرفورس کو متحرک کیا جائے۔ ٹائیگرفورس سے احساس لیبررجسٹریشن پروگرام میں بھی مدد لی جائے۔ ٹائیگرفورس کے بہادر نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں۔ مشکل حالت میں قوم کیلئے وقت نکالنے والے نوجوان ہمارے ہیروز ہیں۔ ٹائیگرفورس کے جوانوں کو مکمل تعاون یقینی بنایا جائے۔ چیف سیکرٹریز ضلعی اورتحصیل لیول پر ہدایت نامے جاری کریں۔انتظامی سطح پر بہترین کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاورسیکٹربڑ ااہم شعبہ ہے، جس کے ساتھ سستی بجلی کی فراہمی، سرکلرڈیبٹ کا کم ہونا ، اور ختم ہونا، بجلی کی ڈسکوز، اور تمام ادارے ہیں، ان میں اصلاحات کو پایہ تکمیل پہنچایا جائے ، 6مئی کے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔کپاس کی پچھلے دس پندرہ سالوں پیدا وار وہیں کھڑی ہے، وزیراعظم نے زور دیا کہ کسانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے امدادی قیمت مقرر کی جائے۔کپاس میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کسانوں کوسپورٹ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم کے غریب عوام کیلئے دل دھڑکتاہے، لاک ڈاؤن ختم کرنے کا رسک لیا ہے۔سرکاری اداروں میں بہترین افرادی قوت لانے کیلئے ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔

close