کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی کون میڈیا پر لیک کرتا ہے؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ ایکشن میں آگئے

لاہور(پی این آئی)نجی ٹی وی پر سینئر تجزیہ کارنے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کی باتیں لیک کرنے والے تلاش شروع کردی، عاصم سلیم باجوہ نے سوال کیا کہ کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی میڈیا پر آجاتی ہے، کون لیک کرتا ہے، وزیراعظم نے اس شخص کا پتا لگایا جائے ۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام

میں کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم صاحب کابینہ اجلاس کی خبریں کون لیک کرتا ہے؟ ہر کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی میڈیا تک پہنچ جاتی ہے، جس پر وزیراعظم نے اس شخص کا پتا تو لگنا چاہیے، لہذا اب اس شخص کو ڈھونڈا جائے گا جو خبریں لیک کرتا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خا ن نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولا ہے توکورونا کا پھیلاؤ کنٹرول کریں،کاروباری سرگرمیوں کیلئے لاک ڈاؤن کھولنا ضروری تھا،احتیاطی تدابیر سب کی ترجیح ہونی چاہیے، ملک بھر میں ٹائیگرز فورس کوفعال کیا جائے۔کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ، لاک ڈاؤن کھولنے اور کاروباری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر لاک ڈاؤن کھولا ہے تو کورونا کے پھیلاؤ کو بھی کنٹرول کریں۔ لاک ڈاؤن کھولنا ضروری تھا اس لیے لاک ڈاؤن کھولا ہے۔ احتیاطی تدابیر سب کی ترجیح ہونی چاہیے۔ اس موقع پر معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے متحرک کردار سے آگاہ کیا۔ عاصم سلیم باجوہ نے کورونا سے بچاؤ کیلئے بھرپور حکومتی مہم چلانے کا عزم کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حکومت کیلئے کورونا بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم کے غریب عوام کیلئے دل دھڑکتا ہے، اسی لیے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا رسک لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں