بازار کھلنے سے کورونا کی منتقلی کا عمل بڑھ گیا ہے، کورونا ایڈوائزری گروپ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور(پی این آئی)بازار کھلنے سے کورونا کی منتقلی کا عمل بڑھ گیا ہے، کورونا ایڈوائزری گروپ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔کورونا ایڈوائزری گروپ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائے کیونکہ مارکیٹوں اور دکانوں پر ایس اوپیز کو نظر انداز کرنے سے صورتحال خراب ہو چکی ہے،

عیدالفطر تک کیسز بڑھیں گے۔کورونا ایڈوائزری گروپ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاط اور سختی ہی کورونا سے بچنے کا واحد طریقہ ہے۔ لاک ڈاؤن کھلنے سے کیسز بڑھ چکے ہیں۔ کورونا علامات کیساتھ گھر رہنے اور ٹیسٹ نہ کرانے سے اموات بڑھیں جبکہ بازار کھلنے سے کورونا کی منتقلی کا عمل بڑھ گیا ہے۔ادھر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم نے خبردار کیا ہے کہ عید تک کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہو سکتا ہے۔ عید کے بعد حکومت کو دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑ سکتا ہے۔پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ مارکیٹوں اور دکانوں کو دن میں دو بار کلورینیٹ کیا جائے۔ فاصلے نہ رکھے گئے توشدید مشکل میں آ سکتے ہیں۔ بازار وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔ وائرس کا کیریئر بننے سے گھروں میں بزرگ افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ جولائی تک کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔ محفوظ رہنے کیلئے پہلے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close