شاہ محمود قریشی کو بلاول پر پیار آ گیا، پیار سے کہتا ہوں بلاول نے جو کہنا ہے کھل کر کہیں ۔۔۔۔

اسلام آباد(پی این آئی)شاہ محمود قریشی کو بلاول پر پیار آ گیا، پیار سے کہتا ہوں بلاول نے جو کہنا ہے کھل کر کہیں ۔۔۔۔،وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو پیار سے کہوں گا کہ جو کہنا ہے کھل کر کہیں۔بلاول بھٹو کی میڈیا بریفنگ کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی

نےکہا کہ میرا اصولی موقف آج بھی وہی ہے جو میں نے ریمنڈ ڈیوس والے ایشو پر لیا تھا۔انہوں نے استفسار کیا کہ آخر پیپلز پارٹی کو میری کون سے بات بری لگی ہے؟ ہم سندھ کے ساتھ بے وفائی کبھی نہیں کرسکتے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سندھ کی ٹھیکے داری صرف آپ کے پاس نہیں، ہم بھی سندھ سے محبت رکھتے ہیں، سندھ ہمارا حصہ ہے، سندھ کی ثقافت سے ہم پوری طرح واقف ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ اٹھارہویں ترمیم کی اہمیت سے واقف ہیں، بلاوجہ اس بات کو ایشو نہ بنائیں، پیپلز پارٹی سے کہا ہے کہ ان کی مدد کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم کے سندھ نہ آنے کی تشنگی بھی جلد دور ہوجائے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کےد وران شاہ محمود قریشی پر تنقید کی اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا، اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں مجبور نہ کریں ہم جانتے ہیں آپ کو کس نے وزیراعظم بننے کا خواب دکھایا ہے اور آپ نے پیپلز پارٹی کیوں چھوڑی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close