وزیراعظم عمران خان شوگر کمیشن کو جوابدہ نہیں، اسد عمر نے اپنا مؤقف پیش کر دیا، چیف دن میں رپورٹ آ جائے گی، میڈہا سے گفتگو

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان شوگر کمیشن کو جوابدہ نہیں، اسد عمر نے اپنا مؤقف پیش کر دیا، چیف دن میں رپورٹ آ جائے گی، میڈہا سے گفتگو۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چینی کمیشن کو جوابدہ نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی تحقیقاتی کمیشن کے سامنے

پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے خود کہا تھا کہ میں چینی کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہتا ہوں، میں ای سی سی کا چئیرمن تھا، اسی حیثیت سے جواب دینے آیا ہوں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چینی کمیشن کو جوابدہ نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کمیشن نے مجھ سے سوالات پوچھے جس کے جوابات میں نے دیے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق مزید کہا کہ وہ قوم کو ناامید نہیں کریں گے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ کمیشن کی رپورٹ ابھی نہیں آئی، ہمیں انتظار کرنا ہوگا، چند دن میں کمیشن کی رپورٹ آجائے گی۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ میرے علم میں کمیشن کی توسیع سے متعلق کوئی بات نہیں ہے، چینی کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔کورونا وائرس سے متعلق انہوں وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو ہی محفوظ ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کل لوگوں کو دیکھا یہ بے احتیاطی ٹھیک نہیں، عوام کو مشورہ ہے کہ احتیاط کریں اپنے لیے اور اپنی فیملی کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں