پیپلز پارٹی اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی بہت ہی اعلیٰ مثال ہے، پی ٹی ائی کے شہباز گل کی جوابی پھلجھڑی

کراچی(پی این آئی)پیپلز پارٹی اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی بہت ہی اعلیٰ مثال ہے، پی ٹی ائی کے شہباز گل کی جوابی پھلجھڑی،شہباز گل نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب بتائیں کہ سندھ کی 10 ارب کی گندم کس نے غائب کی؟ وزیر موصوف بتائیں کہ سندھ میں 8 ارب کا راشن غائب کرنے کا حساب کون دے گا؟سندھ حکومت کے

ترجمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر حکومتی ترجمان شہباز گل نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حکومتی ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی اعلیٰ مثال ہے، دستیاب اعداد و شمار پیپلزپارٹی کی ناقص پالیسیوں اور نااہلیوں کے عکاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 93 کتوں کے کاٹنے کے 93 ہزار واقعات اور ویکسین غائب، کسے قصوروار ٹھہراتے ہیں؟ صرف لاڑکانہ میں اکتوبر 2019 سے اب تک 13 ہزار سے زائد سگ گزیدگی کے واقعات درج ہوئے۔ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق اپریل 2020 تک سندھ میں1351 ایڈز کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان متاثر افراد میں اکثریت بچوں کی ہے لیکن ابھی تک سندھ حکومت نے فنڈز جاری نہیں کیے۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ تھرمیں بھوک سے 1300 سے زائد بچوں کی اموات ہوئیں، ان کا ذمہ دار کون ہے؟ پیپلزپارٹی کی مثالی حکومت میں سندھ کی ترقی دیکھیں کہ ایمبولینس سے وینٹیلیٹر تک غائب ہے۔انہوں نے کہا کہ تھرمیں بھوک سےاموات، قائد کا شہرکچرے کا ڈھیر، اسکولوں کی حالت ابتر ہے، ان سب نااہلیوں کے باوجود پیپلزپارٹی والوں سے کوئی سوال کرے تو سندھ کارڈ سامنے آجاتا ہے۔وفاق نے صحت کی سہولیات، روزگار کے تحفظ کے لیے 1200 ارب کا پیکج دیا، اس کے علاوہ ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار فی خاندان بھی وفاق نے دیے۔ کورونا کے پیش نظر این ڈی ایم اے کی مدد سے سندھ بھر کے اسپتالوں میں ضروری حفاظتی سامان پہنچایا۔شہباز گل نے کہا کہ آپ کا تو یہ حال ہے کہ اپنی نااہلی پر نظر کرنے کے بجائے میڈیا پرحملہ آور ہوگئے۔ کورونا جیسے حساس معاملے پرسندھ حکومت نے صرف بیان بازی سے کام چلایا، کوئی عملی اقدام نہیں اُٹھایا۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والی پیپلز پارٹی میڈیا کے خلاف ہی باقاعدہ مہم چلارہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close