کراچی(پی این آئی)گورنر سندھ کی تبدیلی کا امکان ہے، کارکردگی دیکھ کر بدل رہے ہوں گے، ترجمان پیپلز پارٹی نے عمران اسمٰعیل کا مذاق اڑا دیا،مرتضیٰ وہابنے کہا کہ ڈاکٹرز اس وقت قوم کی مدد کر رہے ہیں، اس وقت جب ڈاکٹرز کو ہمارے تعاون کی ضرورت ہے ان پر الزام لگائے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی والوں نے اب
ڈاکٹروں پرالزام لگانے شروع کر دیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی 2011ء میں سندھ حکومت کو ملا، اٹھارہویں ترمیم سے پہلے اس کا 70 کروڑ روپے بجٹ تھا، سندھ حکومت نے اس ادارے کو حیدرآباد، خیرپور ،سکھر لاڑکانہ اور دیگر شہروں تک پہنچایا، آج این آئی سی وی ڈی پر 11 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، کوئی مثال بتادیں کہ سندھ کا مریض پشاور علاج کے لیے جا رہا ہو، البتہ سندھ کے اسپتال تمام پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ این آئی سی وی ڈی کی اب ساری برانچیں سندھ بھر میں پھیلی ہوئی ہیں، 11 ارب اب اس ادارے کو سندھ حکومت دیتی ہے، پاکستان بھر سے لوگ آتے ہیں اور ان کا مفت علاج ہوتا ہے، سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج ہوتا ہے، روزانہ 20 سے 24 افراد کے میجر آپریشن ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور پبلک پرائیویٹ پاٹنر شپ کے تحت بھاری لاگت سے علاج ہوتا ہے، خیبر پختون خوا اور پنجاب کا کوئی ایک ادارہ ایسا نہیں جو سندھ کی طرز پر کام کرے، سندھ کے اسپتالوں کے تمام اخراجات سندھ حکومت اٹھاتی ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی تعصب کی بات کر کے شر پھیلا رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ کراچی ہمارا ہے، یہ نہیں کہیں گے کہ ملک ہمارا ہے، خود اسد عمر کہہ چکے ہیں کہ خرم شیر زمان کے بیانات غیر مناسب ہیں، خرم شیر زمان جیسے ٹائیگرز کو کنٹرول میں رہنا چاہیے، ہم وفاق کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن وفاق کو تنقید کے سوا کچھ نہیں آتا۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے اداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں وفاق لے رہا ہے، اگر صحت کے ادارے وفاق کے پاس چلے گئے تو ان کا تو اللّٰہ ہی حافظ ہے، تیمور تالپور پی ٹی آئی والوں کو ٹیوشن دینے کو تیار ہیں، یہ پی ٹی آئی والوں کو بجٹ بک پڑھا دیں گے، بجٹ بک پڑھنے کے بعد شاید پی ٹی آئی والوں کو کچھ سمجھ آ جائے۔مرتضیٰ وہاب کا سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے، سوشل میڈیا پر آصف زرداری کی صحت سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔سندھ حکومت کے ترجمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ کی تبدیلی ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی والے خود بھی ان سے مطمئن نہیں ہیں، گورنر کی کارکردگی کو دیکھ کر انہیں بدل رہے ہوں گے۔مرتضیٰ وہاب نے تیمور تالپور کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کی، اس موقع پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جب سے پی ٹی آئی وائرس کی وباء سندھ میں آئی ہے اس وقت سے حالات خراب ہیں، پی ٹی آئی والے آتے ہیں، بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں سب سے بڑا مسئلہ ابھی کورونا ہے، پی ٹی آئی والے آج کل محکمہ صحت کے پیچھے پڑے ہیں، انہوں نے کبھی بجٹ کی کتاب نہیں پڑھی اور بجٹ کا پوچھتے ہیں، ان کو یہ نہیں پتہ کہ بجٹ دو حصوں میں بٹا ہوتا ہے، آدھا ڈیولپمنٹ بجٹ ہوتا ہے اور آدھا نان ڈیولپمنٹ بجٹ ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں