کراچی(پی این آئی)کسی نے کورونا بچاؤ کے لیے ایس او پی پر عمل نہیں کیا، ایسا نہ ہوا دوبارہ سختی کرنا پڑے، وزیر اعلیٰ سندھ بھی پھٹ پڑے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کُل 4064 ٹیسٹ ہوئے، 593 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 99117 ٹیسٹ میں 12610
مثبت آئے ہیں، اس وقت 10163 مریض زیر علاج ہیں، 8668 مریض گھروں، 915 آئسولیشن مراکز اور 580 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔اسپتالوں میں موجود 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 27 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔کراچی کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ شہر قائد میں 412 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع جنوبی میں 124، ضلع شرقی میں 92 اور ضلع وسطی میں 63، کورنگی میں 51، ضلع غربی میں 45 اور ملیر میں 37 مزید نئے کیسز سامنے آئے۔سندھ کے دیگر بڑے شہروں کے حوالے سے مراد علی شاہ نے بتایا کہ جیکب آباد میں 41، حیدرآباد میں 24، گھوٹکی میں 22 اور سکھر میں 9، ٹنڈوالہیار میں 4، لاڑکانہ میں 3، ٹنڈو محمد خان اور خیرپور میں 2-2 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دوبارہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز لاک ڈاؤن کی ایس او پیز پر کسی نے عمل نہیں کیا، ایسا طریقہ کار نہ اپنایا جائے کہ حکومت کو دوبارہ سختی کرنا پڑے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے بتایا کہ اس وبا کے 77ویں یوم 18 اموات ہوئی ہیں جو سب سے زیادہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں