ٹراوا(پی این آئی) اس وقت دنیا میں صرف 13ممالک ہی رہ گئے ہیں جہاں کورونا وائرس ابھی نہیں پہنچا، انہی میں سے ایک کیریبیٹی بھی ہے جو بحرالکاہل میں واقع کئی چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل ملک ہے اور وہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں کورونا وائرس نہ آنے کی وجہ ناریل ہیں۔ یہ ملک انتہائی
غریب اور پسماندہ ہے اور اس کی سطح سمندر سے بلندی اتنی کم رہ گئی ہے کہ سطح سمندر کے بلند ہونے کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین جلد اس ملک کے صفحہ ہستی سے مٹ جانے کی پیش گوئی کرتے آ رہے ہیں۔اس ملک میں ناریل کے درخت عام پائے جاتے ہیں اور وہاں کے لوگ ان ناریل کے درختوں سے ہی زندگی کا کام چلاتے ہیں۔ انہی سے کشتیوں اور عمارتوں کے لیے لکڑی حاصل ہوتی ہے اورانہی سے رسیوں اور کپڑوں کے لیے فائبر میسر آتا ہے۔جبکہ ان کے پھل کریبیٹی کے لوگوں کی غذا کا اہم حصہ ہیں۔چونکہ ناریل میں وٹامن سی اور اے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے چنانچہ یہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہی کی وجہ سے وہ اب تک کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔ جزیرے کے ایک پرائمری سکول ٹیچر روتی تیانیرا کا کہنا تھا کہ ”ناریل ہماری غذا کا بڑا حصہ ہے جس کی وجہ سے ہمارے جسموں میں وٹامن سی اور اے وافر پائے جاتے ہیں جو مدافعتی نظام کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا مدافعتی نظام بہت طاقتور ہے اور ہم کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔“ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں